امریکی جہازوں کو پکڑنے کیلئے زیر سمندر بچھائے گئےجال میں چین کی اپنی آبدوز پھنس گئی، 55 افراد ہلاک

برطانوی اخبار “دی ٹائمز “نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کی آبدوز امریکی جہازوں کو پکڑنے کے لیے زیر زمین بچھائے گئے اپنے ہی جال میں پھنس گئی جس کی وجہ سے 55 افراد ہلاک ہوگئے۔ دی ٹائمز نے انٹیلی جنس رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے لکھا ہے کہ شنگھائی کے شمال میں شانڈونگ صوبے کے قریب آبدوز میں آکسیجن ختم ہو گئی تھی اور یہ اپنی ہی افواج کے نصب کردہ چین اور لنگر سے ٹکرا کر سمندری فرش میں پھنس گئی، یہ سمندری فرش ایک جال کی طرح ہوتا ہے جس میں دشمن ممالک کے جہازوں کو پھانسا جاتا ہے اور چین نے یہ جال امریکا اور برطانیہ کے جہازوں کو پکڑنے کے لیے بچھایا تھا لیکن خود پھنس گیا، چینی آبدوز ڈوب گئی اور اس میں موجود چینی نیول کے 55 اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں 22 افسران، 7 افسر کیڈٹس، 9 جونیئر افسران، 17 ملاح اور کپتان کرنل زو یونگ پینگ بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ چین کے پاس 553 ایم ایم ٹارپیڈو سے لیس ٹائپ-093 کی حملہ آور 6 آبدوزیں ہیں، جن کی نقل مکانی کی صلاحیت 6,096 ٹن ہے۔ یہ حادثہ اگست میں پیش آیا تھا جس کی تحقیقاتی رپورٹ برطانوی انٹیلی جنس نے اب جاری کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں