مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال، کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف یوم شہدائے کشمیر منایا گیا، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کرتے ہوئے دکانیں اور کاروباری مراکز بند رکھے گئے جبکہ مظفرآباد میں بھارت سے کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا . اور صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بھارت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور فوجی محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے مظفرآباد میں گھڑی پن چوک پر مرکزی تقریب منعقد ہوئی، راولاکوٹ میں ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر، سرکاری ملازمین اور بلدیاتی نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی .واضح رہے کہ 13 جولائی 1931 کو ڈوگرا فورسز نے اذان دینے پر فائرنگ کرکے 22 مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں