نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر برائے توانائی سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر برائے توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں بین الاقوامی سعودی کمپنی آرامکو کے سی ای او امین ایچ ناصر اور سعودی الیکٹرک کمپنی اکوا پاور کے چیئرمین محمد اے ابونایان بھی شریک ہوئے, ملاقات ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے عالمی تعاون نمو کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں