لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 10 گھنٹوں میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔شہر بھر کے درجن سے زائد علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔لاہور کے کمشنر محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ شہر بھر کی انتظامیہ اور واسا لاہور کے تمام افسران و اسٹاف نکاسی آب کے لیے مکمل متحرک ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل رواں سال لاہور میں زیادہ سے زیادہ 256 ملی میٹر بارش 26 جون کو ہوئی تھی۔محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 2022 میں لاہور میں 238 ملی میٹر جبکہ 2018 میں 288 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، گزشتہ 30 سالوں میں لاہور میں اتنے کم وقت میں اتنی بارش نہیں ہوئی۔’’بارش تھمنے کے چند گھنٹوں میں نشیبی علاقے کلیئر کر دیے جائیں گے‘‘
خیبرپختونخوا، آندھی، بارش اور درخت گرنے سے 3 افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آندھی، بارش اور درخت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطاق دو افراد شانگلہ اور ایک خاتون کرک میں جاں بحق ہوئی۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 8 افراد زخمی ہوئے جبکہ 7 گھروں کو جزوی اور ایک گھر کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔سیکریٹری محکمۂ ریلیف نے کہا کہ متاثرین کو حکومتی پالیسی کے مطابق ریلیف دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں