ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او ٹوبہ سید کرار حسین کی تھانہ اروتی میں کھلی کچہری

ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او ٹوبہ سید کرار حسین کی تھانہ اروتی میں کھلی کچہری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ سید کرار حسین نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے تھانہ اروتی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا .
کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈی پی اوٹوبہ کی کھلی کچہری کے دوران سائلین مختلف شکا یات اور مسائل لیکر پیش ہو ئے.ڈی پی او ٹوبہ نے انکے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیے۔

اس موقع پر ڈ ی پی او ٹوبہ سید کرار حسین کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد اروتی اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود آ کر سننا ھے تاکہ دور دراز کے عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں

عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے۔انہوں نے مزیدکہا کہ معززین علاقہ اپنے اپنے دیہات میں پولیس کے ساتھ مل کر ٹھیکری پہرہ کا معقول بندو بست کریں تا کہ دیہی علاقوں میں بھی جرائم پر قابو پایا جا سکے۔عوام کو تحفظ کے ساتھ ساتھ احساس تحفظ دینا بھی ھماری اولین ترجیح ہے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سید کرار حسین

اپنا تبصرہ بھیجیں