تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 نوجوان موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گئے

کراچی میں تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر 2 موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ کراچی کے علاقے خیابان شہباز میں پیش آیا جہاں 2 نوجوان موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ تیز رفتار کار سے زور دار تصادم کے سبب زمین پر گرے اور زخموں سے چور ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار پہنچے اور دونوں نوجوانوں کو مردہ قرار دے دیا اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ٹکر مارنے والی گاڑی کے مالک کی گرفتاری کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں