راولا کوٹ کے قریب مسافروں سے بھری بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسافر بس کھائی گلی سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ شاہراہ غازی ملت پر گوئیں نالہ کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 10 شدید زخمی ہو گئے۔مقامی رہائشیوں نے زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کی تاہم امدادی ٹیموں نے پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کی کارروائی مکمل کی۔ حادثے کی ابتدائی وجہ تیز رفتاری بتائی گئی ہے۔
