تھانہ کمیر پولیس کی بڑی کاروائی دوران ناکہ بندی 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد ملزم گرفتار، مقدمہ درج اہل علاقہ کا تھانہ کمیر پولیس کو خراج تحسین۔
آر پی او ساہیوال کی ہدایت پر ڈی پی او ساہیوال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کمیر سردار کاشف ڈوگرکامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری مخبر کی اطلاع پر ساہیوال روڈ پر دوران ناکہ بندی چیکنگ 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ملزمان زاہد نواز ۔ساجد نواز کو پابند سلاسل کرکے مقدمہ درج کرلیا ملزمان عرصہ دراز سے بیرون شہر سے منشیات سپلائی کا کام کرتے تھے اور پولیس کی نظروں سے اوجھل تھے ۔ ایس ایچ او سردار کاشف ڈوگر کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیوں کو علاقے کی سیاسی سماجی اور تاجر برادری نے خوب سراہا ہے ایس ایچ او کمیر سردار کاشف ڈوگر کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کےلیے ناسور ہیں میں انکا جڑ سےخاتمہ کر کے چھوڑوں گا مزید انکا یہ بھی کہنا تھا کہ تھانے میں آنے والا ہر شہری میرے لیے قابل عزت ہے میں چوبیس گھنٹے عوام کے لیے حاضر ہوں سائلین بلا جھجھک میرے پاس آئیں میں بلا امتیاز سائلین کو انصاف کی فراہمی یقینی بناؤں گا اور تھانہ آنے والے سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا ایس ایچ اوکمیر سردار کاشف ڈوگرکی کارکردگی پر اہل علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
