اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےکہا ہےکہ یہ چوروں سے نجات اور آئین کی فتح کا ہفتہ ہے،عدالت کی بات عدالت میں رہنی چاہیے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےکہا کہ یہ کہتےہیں ججز کو استحقاق کمیٹی میں لائیں گے، فضل الرحمٰن کہتےہیں ہم ان ججز کا فیصلہ نہیں مانتے۔
انہوں نےکہاکہ 42افراد نےاس ماہ ٹھٹھہ میں خودکشی کی ہے،بلاول کو کیا کرنا ہے،اپنے سیلاب زدگان میں پانچ روپے نہیں دے سکا، ایک سال سے پانچ ڈالر ملک میں نہیں لاسکا، نہ ہی آئی ایم ایف سے ڈیل ہوئی ہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ نہ کوئی معاشی بحران حل ہوا نہ سیاسی،صرف جوڈو کراٹےچل رہا ہے،قبضہ گروپ بند گلی میں داخل ہوچکا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہےکہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،رات ایک بجے انہوں نےچال چلی ہے، وزیر اعظم کا رات ایک بجےچیئرمین سینیٹ سے رابطہ ہوا،چیئرمین سینیٹ اللّٰہ کا بندا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہاکہ لال حویلی پر یہ چوتھی بار حملہ کرنے جارہے ہیں، اگر یہ لال حویلی چھیننےآئے تو کوشش کریں گےکہ آئین و قانون سےان کا راستہ روکا جائے۔