پاکستان کی وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی مدد کے لیے فی فیملی کو 50 لاکھ روپے کا سپورٹ پیکج دینے کی منظوری دی ہے۔جمعے کو کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اعلان کیا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں فی فیملی کو پچاس لاکھ روپے کا امدادی پیکج دیا جائے گا تاہم ایک سپیشل کمیٹی بھی بنائی جائے گی جو کیسز کا جائزہ لے کر حقدار فیملی کا تعین کرے گی۔انہوں نے کہا یہ رقم انسانی جان یا انسان کے بدلے معاوضہ نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی تکالیف کو سامنے رکھتے ہوئے اور معاملہ حل ہونے تک انہیں فراہم کرنا ہے۔پاکستان کی وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی مدد کے لیے فی فیملی کو 50 لاکھ روپے کا سپورٹ پیکج دینے کی منظوری دی ہے۔جمعے کو کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اعلان کیا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے پیش کردہ رپورٹ کی روشنی میں فی فیملی کو پچاس لاکھ روپے کا امدادی پیکج دیا جائے گا تاہم ایک سپیشل کمیٹی بھی بنائی جائے گی جو کیسز کا جائزہ لے کر حقدار فیملی کا تعین کرے گی۔انہوں نے کہا یہ رقم انسانی جان یا انسان کے بدلے معاوضہ نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد متاثرہ خاندانوں کی تکالیف کو سامنے رکھتے ہوئے اور معاملہ حل ہونے تک انہیں فراہم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments