اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سئنیر رہنما اسد عمر نے بیرونِ ملک دولت رکھنےکا الزام عائد کرنے پر امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اپنے نوٹس کے ذریعے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سےالزام پر فوری معافی مانگنےکا مطالبہ کیاہے۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ میرے وکلاء نے بےبنیاد الزام تراشی پر امیر جماعت اسلامی کو نوٹس بھجوا دیاہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ امیرِ جماعتِ اسلامی اپنے الزام پرکھلے عام معافی مانگیں ورنہ انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے اگلا بجٹ آئی ایم ایف کے مطابق بنانے کا مطالبہ کردیا
اسد عمر نےسوال کیا ہےکہ امیر جماعت اسلامی قوم کو یہ بھی بتائیں کہ انہیں یہ غلط معلومات کس نےفراہم کی ہیں؟