سیاسی بحران عدالتوں نے پیدا کیا ہے، عرفان قادر

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز)وزیراعظم کےمعاون خصوصی عرفان قادر کاکہنا ہےکہ عدالتوں نے ملک میں سیاسی بحران پیداکیا ہے،ماضی میں وزیراعظم پرتوہینِ عدالت لگاناغیر آئینی تھا۔

اپنے بیان میں انہوں نےکہاکہ نوازشریف کی نااہلی کےبعد سپریم کورٹ نےقرار دیا کہ نااہلی تاحیات ہوگی۔

عرفان قادر کاکہنا تھاکہ آئین و قانون میں تاحیات نااہلی کا کہیں ذکر نہیں،نااہلی کےبعد میاں نوازشریف کو پارٹی صدارت کیلئےبھی نااہل قرار دیا گیا۔

انہوں نےکہاکہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ازخود نوٹس کااختیار صرف چیف جسٹس کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی امریکا کی سینیٹر باب میننڈیز سے ملاقات
انہوں نےمزید کہا کہ حمزہ شہباز کی پنجاب حکومت بھی سپریم کورٹ کےفیصلے کی وجہ سےگِری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں