نئے بجٹ میں الیکشن کی رقم رکھیں گے، وفاقی وزیر خرم دستگیر

اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز )وفاقی وزیرتوانائی انجینئر خرم دستگیر کا کہنا ہےکہ نئےبجٹ میں الیکشن کیلئےبھی رقم رکھی جارہی ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے خرم دستگیر نےکہاکہ ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہی ہوں گے۔

انہوں نےکہاکہ9جون کو پیش ہونےوالے بجٹ میں نئےانتخابات کےلیے بھی رقم رکھی جارہی ہے، آئین کے مطابق انتخابات10نومبر سےآگے نہیں جانےچاہئیں۔

وفاقی وزیر نےمزید کہاکہ عام انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں دور ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا
اس موقع پر پی ٹی آئی کےوکیل بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ سپریم کورٹ کےفیصلے کےمطابق جہانگیر ترین نئی پارٹی نہیں بنا سکتےاور نہ ہی کسی پارٹی کےسربراہ بن سکتےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں