اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی نےٹھپے لگانےوالا کام کشمیرمیں بھی دکھا دیا۔
آزاد کشمیر کےحلقہ ایل اے15باغ ٹو کےضمنی انتخاب سےمتعلق حنا پرویز بٹ نےسوشل میڈیا پر ٹھپےلگانےکی ویڈیوز شیئر کرتےہوئے لکھاکہ دھاندلی نا منظور۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹھپے لگانے والا کام کشمیر میں بھی دکھا دیا۔۔۔دھاندلی نا منظور pic.twitter.com/XhSuRcHvit
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) June 8, 2023
وزیراعظم کےمعاون خصوصی عطا تارڑ نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کو آزاد کشمیر میں باغ کی نشست پرہونے والےضمنی انتخابات میں واضح برتری حاصل ہے، دھاندلی کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔