عوام کو بجلی کا جھٹکا

آئی ایم ایف شرائط پر من و عن عمل کرتے ہوئے عوام کو بجلی کا ہائی وولٹیج جھٹکا، نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ تک اضافہ کی حتمی منظوری دے دی گئی۔ نیپرا کے مطابق بنیادی ٹیرف وفاقی حکومت کو نوٹیفکیشن کے لئے بھیج دیا گیا ہے، وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں کے اطلاق سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

اعلامیہ کے مطابق نیپرا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے لاسز کا تعین کر کے ٹیرف کا تعین کرتا ہے، وفاقی حکومت تمام ڈسکوز کے لیے یکساں ٹیرف کے تعین کے لیے درخواست دائر کرنے کا حق رکھتی ہے، نوٹیفکیشن ہونے کے بعد صارفین سے تعین کیا گیا ٹیرف وصول کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں