صادق آباد کے مختلف علاقوں میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ نگران وزیرعلی پنجاب محسن نقوی کا جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کے حملے کا نوٹس محکمہ زراعت کو فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت ڈائریکٹر محکمہ زراعت کی صادق آباد آمد متاثرہ علاقوں کا دورہ اور کپاس کی فصل کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ظہور سلطان کا کہنا تھا کپاس کی فصل پر ڈرون کے ذریعے فضائی سپرے کی جا رہی ہے اور متاثرہ علاقوں میں ہنگامی طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں محکمہ زراعت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور کسانوں کی فصل کو محفوظ بنانے اور ان کی محنت کو ضائع ہونے سے بچانے اقدامات کر رہی ہیں
