جڑواں بہن بھائی، جو الگ الگ سال پیدا ہوئے

نئے سال کے آغاز پر امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا مگر آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ دونوں بچے الگ الگ سالوں میں پیدا ہوئے چنانچہ اب ان کی سالگرہ بھی الگ الگ ہو گی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ایو اے ہمفرے نامی خاتون نے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش 2023ءکی آخری رات ہوئی۔خاتون کے ہاں ایک بچہ 31اگست 2023ءکی رات 11بج کر 48منٹ پر پیدا ہوا جبکہ اس کا جڑواں بھائی کی پیدائش رات 12بج کر 28منٹ پر ہوئی جب تاریخ بدل کر یکم جنوری 2024ءہو چکی تھی۔ ایو اے ہمفرے اور ا س کے شوہر بلی ہمفرے نے اپنے پہلے پیدا ہونے والے بیٹے کا کا نام ایزرا اور دوسرے کا نام ایزکیل رکھا ہے۔ ان بچوں کی پیدائش ریاست نیو جرسی کے شہر وورہیس کے ورچوا وورہیس ہسپتال میں ہوئی۔جڑواں بیٹوں کی پیدائش پر ان کے باپ بلی ہمفرے کا کہنا تھا کہ ”میری تاریخ پیدائش 31دسمبر ہے چنانچہ میں بہت خوش تھا کہ میرے جڑواں بیٹے میری سالگرہ کے دن ہی پیدا ہونے جا رہے ہیں تاہم غیرمتوقع طور پر ایک بیٹے کی سالگرہ کا دن چند منٹ کے فرق سے یکم جنوری بن گیا۔ ہمارے بیٹے ہمارے لیے نئے سال کا بہترین تحفہ ہیں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں