بیل دوڑتا ہوا آیا اور سٹیٹ بینک آف انڈیا میں گھس گیا

بھارت کے مرکزی بینک میں بپھرا بیل داخل ہوا تو بھگدڑ مچ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق دلچسپ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں واقع سٹیٹ بینک آف انڈیا کی عمارت میں پیش آیا جب شہر میں کسی کا بیل اچانک کھل گیا اور راستہ نہ ملنے پر بپھر گیا، لوگ اسے اندھا دھند بھاگتا دیکھ کر دوڑے تو بپھرا بیل بھی ان کے پیچھے دوڑنے لگا۔ اچانک سٹیٹ بینک آف انڈیا کی عمارت سامنے آ گئی تو بیل اس میں گھس گیا۔بینک میں معمول کے مطابق سرگرمیاں جاری تھیں کہ اچانک بیل داخل ہونے پر بھگدڑ مچ گئی، پہلے صارفین بھاگے اور ان کی دیکھا دیکھی عملہ بھی آو دیکھا نہ تاؤ بھاگ کھڑا ہوا۔ اس دوران بینک کے ایک گارڈ نے چھڑی کی مدد سے بیل کو قابو کیا مگر کافی کوششوں کے بعد بینک سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں