خاتون کا چاو ل کا آرڈر لیکن جب پیکنگ کھولی تو ایسی چیز برآمدکہ اوسان خطا ہوگئے

ایشیائی ملک لائوس میں ایک خاتون نے کھانے کے لیے چاول آرڈر کیے اور جب پیکنگ کھولی تو چاولوں میں ایسی چیز نظر آ گئی کہ دیکھ کر ہی جی متلانے لگے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق لائوس کے شہر لوانگ پرابنگ کی رہائشی لیزا مانیوا نامی اس خاتون کی طرف سے چاولوں کی پیکنگ کھولنے کے بعد بنائی گئی تصویر اپنے فیس بک اکائونٹ پر پوسٹ کی گئی ہے۔اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاولوں میں مری ہوئی چھپکلی موجود ہوتی ہے۔ اپنی پوسٹ میں لیزا مانیوا لکھتی ہیں کہ ’’چاولوں کی پیکنگ کھولتے ہی اندر سے انتہائی بدبو آنے لگی، جیسے اندر سڑا ہوا گوشت ہو۔ میں چاولوں کو ہٹایا تو درمیان سے مری ہوئی چھپکلی نکل آئی۔‘‘لیزا کی یہ پوسٹ جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو رہی ہے، جسے اب تک 7ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں