خاتون نے برف سےبھرے ٹب میں زیادہ وقت گزارنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

پولینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے برف سے بھرے ڈب میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کاگینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق48 سالہ کیٹرزائنا جاکوبوسکا نے3 گھنٹے 6 منٹ اور 45 سیکنڈ گردن تک برف سے بھرے ڈبے میں گزارے، کیٹرزائنا جاکوبوسکا کا برف سے بھرے ڈبے میں طے کیا گیا وقت مردوں کی کیٹگری کے ریکارڈ (3 گھنٹے، 11 منٹ اور 27 سیکنڈ) سے کچھ منٹ کم ہے۔ یہ ریکارڈ پولینڈ کے ہی ایک شہری کرزیسٹوف گیجیوسکی نے بنایا تھا۔ کیٹرزائنا جاکوبوسکا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بطور خواتین ہم میں اتنی استعداد ہوتی ہے۔ لیکن وہ چاہتی تھیں کہ وہ اپنی ذات سے کچھ باہمت کارنامہ کر دِکھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں