دولہاکومذاق کرنا مہنگا پڑ گیا ، شادی کے اگلے ہی دن دلہن نے طلاق مانگ لی

دولہاکومذاق کرنا مہنگا پڑ گیا ، شادی کے اگلے ہی دن دلہن نے طلاق مانگ لی

امریکہ میں شادی کا کیک کاٹنے کے دوران دلہن سے مذاق کرنا دولہا کو مہنگا پڑ گیا۔ شادی کے اگلے دن ہی دلہن نے طلاق مانگ لی۔ انڈی 100کے مطابق لڑکی نے بتایا ہے کہ ”میں نے کیک کاٹنے سے قبل اپنے دولہا کو سختی سے کہہ دیا تھا کہ میرے منہ پر کیک ملنے کی کوشش مت کرنا اور اس نے ایسا کیا بھی نہیں، بلکہ اس نے کیک کاٹنے کے بعد مجھے گردن سے پکڑا اور پوری قوت سے مجھے نیچے جھکاتے ہوئے میرا منہ کیک پر گھسا دیا۔“ویب سائٹ’Reddit‘ پر اپنی پوسٹ میں لڑکی مزید لکھتی ہے کہ ”میں کبھی شادی کرنا ہی نہیں چاہتی تھی لیکن میرے اس بوائے فرینڈ نے مجھے درجنوں بار شادی کی پیشکش کی جس پر میں نے حامی بھر لی۔ وہ مجھے اچھی طرح جانتا تھا، وہ جانتا تھا کہ مجھے اس طرح کی حرکتیں بالکل پسند نہیں، اور پھر میں نے اسے سختی سے منع بھی کیا تھا۔ اس کے باوجود وہ باز نہ آیا، چنانچہ شادی کے اگلے دن ہی میں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ “

اپنا تبصرہ بھیجیں