کئی سال قید میں رہنے والا رہائی کے دن جیل سے فرار

22سال قید میں رہنے والا روسی شہری رہائی کے دن فرار ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کامولجن کالونوف نامی روسی شہری دوہرے قتل، چوری، اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد رکھنے جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا۔روسی شہری کے جرائم سے متعلق ریکارڈ کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملزم کو پہلی بار مجرموں کو منظم کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی اور اسے 1997 میں جیل سے رہا کیا گیا تھا، اس کے بعد 2001 میں اسے 22 سال قید کی دوبارہ سزا سنائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی شہری عین اپنی رہائی والے دن جیل سے صبح 4 بجے کے قریب غائب ہوگیا جس کے بعد جیل اہلکاروں کو پتا چلا کہ ملزم جیل سے فرار ہوگیا ہے کیونکہ وہ جس جیل میں موجود تھا وہ ایک مجرموں کیلئے کالونی تھی جہاں مجرموں کو آزادانہ طور پر گھومنے کی سہولت دی گئی تھی۔روسی حکام کے مطابق کالونی سے تین دن تک غیر حاضری کو جیل سے فرار نہیں سمجھا جاتا بلکہ راستے سے فرار سمجھا جاتا ہے اگر اس دوران وہ واپس نہیں آتا تو اس قیدی کو 4 سال تک قید کی سزا کاٹنی پڑسکتی ہے۔روسی حکام نے بتایا کہ 22 سال بعد کامولجن کلونوف کو پیرول پر رہا کرکے جبری مشقت کے لیے بھیجا جاناتھا لیکن وہ اپنی رہائی کے دن ہی فرار ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں