رخصتی سے قبل بھاگنےو الے دولہا کی گرفتار ی لیکن تفتیش میں کیا بتایا؟ پولیس کا مؤقف بھی آگیا

عین رخصتی کے وقت بھاگ جانے والے دولہا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے پولیس نے تفتیش کی بھی کوشش کی لیکن کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا، یاد رہے کہ دولہا نے اپنی پسند سے لڑکی منتخب کی اور نکاح بھی ہوچکا تھا لیکن شادی کی تیاریوں کے دوران عین رخصتی کے وقت بھاگ گیا تھا جس کیخلاف دلہن نے پولیس سے رجوع کرلیاتھا۔بی بی سی کے مطابق دولہا (فیاض ڈار ) اور اُن کے والد سے پوچھ گچھ کرنے والے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ’دونوں بالکل چپ ہیں، لڑکے سے ہم سوال کرتے ہیں تو اس پر کبھی کپکپی طاری ہوتی ہے اور کبھی وہ روتا ہے، اب عدالت میں دونوں کا بیان ریکارڈ کیا جائے.رپورٹ کے مطابق فیاض کے بھائی بھی اسی دن چچا کی بیٹی کے ساتھ شادی طے تھی لیکن جب فیاض کے فرار کی خبر سے علاقے میں کھلبلی مچ گئی اور لوگوں نے لڑکے والوں کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا تو دوسری بارات بھی روک لی گئی، فریقین نے باہم رضامندی کیساتھ طے کیا کہ فیاض کے بھائی کی شادی بھی ملتوی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں