سرکس سے بندر بھاگ نکلے، بچے سمیت تین شہری زخمی

دینہ بائی پاس کے قریب لگے سرکس سے متعدد بندر بھاگ نکلے، بندروں کے حملوں میں بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سرکس سے بھاگنے والے بندروں نے لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر چھلانگیں لگانا شروع کردیں اور مختلف گھروں میں داخل ہو کر ادھم مچانا شروع کردیا۔سرکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے پالتو بندر ہیں انہیں جلد قابو کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں