بچوں کے باپ اور 11 بچوں کی ماں نے محبت کی شادی کر لی

سندھ کے علاقے سانگھڑ میں 9 بچوں کے باپ اور 11 بچوں کی ماں نے محبت کی شادی تو کر لی تاہم اس کے بعد انہیں جان کے خطرات کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق 45 سالہ چیتن کو ایک بے سہارا خاتون رانی بھیل کا پتہ چلا جس کو شوہر نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا تو چیتن نے انسانیت کی خاطر بے گھر خاتون کو پناہ دی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ مشکل وقت میں مہربان چیتن کا سہارا دینے کی ادا رانی بھیل کو بھا گئی تو دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہو گئے اور دونوں کا گھر 20 بچوں سے بھر گیا۔دونوں ہنسی خوشی زندگی گزارنے کا سوچ رہے تھے مگر انہیں کیا پتہ تھا کہ انہیں جان کے خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا، جب رانی بھیل کے سابق شوہر کو پتہ چلا کہ جس خاتون کو اس نے مارپیٹ کر گھر سے نکالا تھا اس کا تو پھر سے گھر بس گیا ہے تو وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا اور راموں بھیل اور اس کے رشتے دار اس نئے جوڑے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ چیتن اور رانی بھیل نے جام صاحب پریس کلب میں اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں