آسٹریلیا میں انوکھا واقعہ پیش آگیا ، شادی میں شرکت کرنے والے تمام مہمان بیمار پڑ گئے

آسٹریلیا میں گیسٹرو کی وباءایک دولہادلہن کے لیے شرمندگی کا باعث بن گئی۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق ربیکا اور بروڈے فز جیرالڈ نامی دولہا دلہن کی شادی جس آسٹریلوی شہر میلبرن کے جس مقام پر ہوئی وہاں گیسٹرو کی انفیکشن پہلے سے پھیلی ہوئی تھی۔پارک کی انتظامیہ کی طرف سے ربیکا اور بروڈے کو متنبہ کیا گیا تھا کہ اس جگہ پر تقریب منعقد کرنے سے مہمانوں میں گیسٹرو کی وباءپھیل سکتی ہے تاہم انتظامیہ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ انہوں نے اس جگہ کی اچھی طرح صفائی کی گئی ہے اور جراثیم کش سپرے بھی کیے گئے ہیں۔ربیکا اور بروڈے نے انتظامیہ کی یہ بات سن کر اسی جگہ شادی کی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور شادی میں شریک لگ بھگ تمام مہمان گیسٹرو کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔ ربیکا اور بروڈے کا کہنا ہے کہ ”ہم نے انتظامیہ کی طرف سے پارک کی صفائی کرنے اور سپرے کروانے کے متعلق بتانے کے بعد وہاں شادی کی تقریب رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ہم شرمندہ ہیں کہ ہماری شادی میں آنے والے مہمان بیمار ہوئے۔ “ واضح رہے کہ اس علاقے میں اب تک 500سے زائد لوگ گیسٹرو کی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں