24سالہ لڑکی نے 85سالہ بابے سے شادی کر لی

امریکہ میں 24سالہ لڑکی نے 85سالہ بابے سے شادی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق مراکل پوگ نامی اس سیاہ فام دلہن کا تعلق امریکی ریاست میسسپی کے شہر سٹارک وِل سے ہے، جس کا دولہا چارلس پوگ اس کے دادا سے بھی عمر میں 10سال بڑا ہے۔ مراکل اور چارلس کی ملاقات ایک لانڈری میں ہوئی جہاں دونوں اپنے کپڑے دھونے جایا کرتے تھے۔ دونوں میں دوستی ہوئی جو بہت جلد محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کر لیا۔ عمروں میں 61سال کا فرق ہونے کے باوجود مراکل کہنا ہے کہ وہ ماں بننا چاہتی ہیں اور اس کے لیے آئی وی ایف(مصنوعی طریقہ افزائش) پر غور کر رہی ہیں۔چارلس ریٹائرڈ رئیل سٹیٹ ایجنٹ ہے، جس کی پہلے کوئی اولاد نہیں ہے۔ چنانچہ مراکل، جو پیشے کے اعتبار سے نرس ہے، کا کہنا ہے کہ وہ اس لیے بھی بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں تاکہ چارلس کا نسب آگے چل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں