بھوت کے ساتھ شادی کرنے والی برطانوی گلوکارہ نے بالآخر اپنے اس غیرمرئی شوہر سے طلاق لے لی۔ میل آن لائن کے مطابق راکر بروکارڈ نامی اس گلوکارہ نے گزشتہ سال بھوت کے ساتھ شادی کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس نے بتایا کہ اس کے بھوت شوہر کا نام ’ایڈورڈو‘ ہے، جو وکٹورین دور میں زندہ تھا۔بروکارڈ اور ایڈورڈو نے ہیلووین 2022ءپر ایک ویران چرچ میں شادی کی تھی۔ شادی سے 5ماہ قبل بروکارڈ اور ایڈورڈو کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ دونوں شادی کے بعد برطانیہ کے بیری آئی لینڈ پر ہنی مون کے لیے گئے۔چند ماہ قبل بروکارڈ نے انکشاف کیا تھا کہ اس کا بھوت شوہر اسے خوفزدہ کرنے لگا ہے اور اب وہ اس کے ساتھ مزید نہیں رہنا چاہتی۔گلوکارہ نے بتایا تھا کہ اس کا شوہر شاید اولاد کا خواہش مند ہے کیونکہ اب اکثر اوقات اسے کسی بچے کی رونے کی آواز سنائی دیتی رہتی ہے۔رات کو سوتے ہوئے وہ روتے ہوئے بچے کی آواز سن کر بیدار ہو جاتی ہے اور پھر تمام رات اسے نیند نہیں آتی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال سے تنگ آ چکی ہے اور اب ایڈورڈو سے طلاق لینا چاہتی ہے۔اب بروکارڈ نے بتایا کہ بھوت پریت کا علاج کرنے والے ماہر کی مدد سے وہ اپنے اس بھوت شوہر سے طلاق لے چکی ہے اور اب زندگی میں صرف زندہ مردوں کے ساتھ تعلق قائم کرے گی۔ اس نے بتایا ہے کہ ایڈورڈو سے طلاق کے بعد چند ہفتے بہت پرسکون گزرے لیکن اب مجھے احساس ہونے لگا ہے کہ جیسے وہ میرا پیچھا کر رہا ہو۔ تاہم اب جو بھی ہو، میں اس سے خوفزدہ نہیں ہوں گی اور اب زندگی میں صرف زندہ لوگوں کے ساتھ ہی تعلق رکھوں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments