معروف گاڑی ٹیگو 8 پرو کی قیمت میں بھی لاکھوں روپے کی کمی ہوگئی

چینی کار ساز کمپنی چیری نے اپنی کراس اوور ایس یو وی ’ٹیگو 8پرو‘ کی قیمت میں ساڑھے 8لاکھ روپے کمی کر دی۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چیری نے پاکستان میں اپنے آپریشنز کے دو سال مکمل ہونے پر ٹیگو 8پرو کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔اس کمی کے بعد گاڑی کی قیمت ساڑھے 95لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کا اطلاق 17اپریل 2024ء سے ہو گا۔ واضح رہے کہ ٹیگو 8پرو 1.6، 4سلنڈر انجن کی حامل، فرنٹ وہیل ڈرائیو گاڑی ہے جو 7سپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں