ایف بی آرکو اربوں روپے کے “دیو ہیکل شارٹ فال” کا سامنا ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

ایف بی آرکو اربوں روپے کے دیو ہیکل شارٹ فال کے سامنے کا تہلکہ خیزانکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بڑے پیمانے پر تبادلوں اور بہت سے افسران کو او ایس ڈی بنائے جانے کے بعد اب ایف بی آر کو اپریل 2024 تک 707 ارب روپے کا طے شدہ ہدف حاصل کرنے کا بہت بڑا کام درپیش ہے جب کہ ابھی تک صرف 550 ارب روپے جمع ہوپائے ہیں۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ رواں ماہ میں ابھی تک ایف بی آرکو 157 ارب روپے کے دیو ہیکل شارٹ فال کا سامنا ہے۔ا فسران کی ایسوسی ایشنز کی چیئر مین ایف بی آر سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مالی محاذ حکومت نے مزید مشکل بنالیا ہے، ایف بی آر کی مشینری میں حوصلہ شکنی کی کیفیت پائی جارہی ہے اور اس طرح مطلوبہ ہدف کا حصول حکومت کےلیے مزید مشکل ہوگیا ہے جس نے مالی محاذپر موجود پہلے سے مشکل صورتحال کو مزید مشکل بنالیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں