پاکستان سٹاک ایکسچینج، سرمایہ کاروں کے 1کھرب 24ارب 70کروڑروپے ڈوب گئے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ تفصیلات کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں مندی کے سبب 64 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 24ارب 70کروڑ 59لاکھ 67ہزار 729روپے ڈوب گئے۔کاروبار کے ابتدائی دورانیئے میں اگرچہ 636پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 72000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بحال ہوگئی تھی لیکن کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 592.49 پوائنٹس کی کمی سے 71102.55 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں