شرح سود برقرار رہے گی یا کم ہوگی؟ سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا۔ معاشی ماہرین شرح سود برقرار رہنے یا کم ہونے پر تقسیم ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مرکزی بینک کی کمیٹی شرح سود کے تعین کیلئے معاشی اعشاریوں کا جائزہ لے گی جس کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔مہنگائی کی شرح میں قدرے کمی کے باعث تاجروں کو امید ہے کہ شرح سود بھی کم ہوگی تاہم معاشی ماہرین اس معاملے پر تقسیم ہیں۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے دو ارکان نے گزشتہ اجلاس میں شرح سود کم کرنے کی حمایت کی تھی۔ اس وقت ملک میں بنیادی شرح سود 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں