غصیلی اور سنجیدہ مزاج کیوں ہوں ؟ ناز ش جہانگیر نے وجہ بتادی

معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا ہے کہ زمانے کی تلخیوں نے مجھے غصیلی اور سنجیدہ مزاج بنا ڈالا۔نجی ٹی وی چینل” کے مطابق ایف ایچ ایم پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے نازش جہانگیر نے اپنی زندگی کے تاریک ترین وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”میں 15سال کی تھی جب میری والدہ کا انتقال ہو گیا۔ میں یہ صدمہ نہ سہہ پائی اور شدید ڈپریشن میں چلی گئی۔“اداکارہ بتاتی ہیں کہ ”بالآخر وقت کے ساتھ ساتھ میں میچور اور غصے والی لڑکی بنتی گئی۔“ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ”اب میں ’پٹاخا‘ بن چکی ہوں۔ میرے والد بھی حیران ہوتے ہیں کہ میں لڑکپن میں کیا تھی اور وقت کے ساتھ ساتھ کیا ہو گئی ہوں۔ اس پر میں انہیں بتاتی ہوں کہ معاشرے نے مجھے سنجیدہ شخص بنا دیا ہے۔“ایک سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ ”اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو ایک ڈاکٹر یا ہاﺅس وائف ہوتی۔میں ایک سائیکالوجسٹ ہوں اور لوگوں کی آسانی کے لیے کورونا وائرس کی وباءکے دوران انسٹاگرام پر سیشنز لیتی رہی ہوں۔تاہم سیشنز کے دوران بعض لوگ موقع کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے میرے ساتھ فلرٹ کرنے لگتے تھے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں