Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کے لیے نئے جج مقرر

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کےخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کےلیے نئے جج کو مقرر کردیا۔

توشہ خانہ کیس جج ظفر اقبال سےایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں ٹرانسفر کر دیاگیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج توشہ خانہ کیس کی سماعت29 اپریل کو کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کےمطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کا تبادلہ ایسٹ زون میں کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دے دی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹیفکیشن کےمطابق ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا ٹرانسفر صنفی تشدد عدالت سےویسٹ میں کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں