مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا بڑا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز ) پاکستان تحریکِ انصاف(پی ٹی آئی) کےسئنیر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نےکہا ہےکہ مذاکرات کی کامیابی چاہتےہیں لیکن ناکامی کی صورت میں حکمتِ عملی مرتب کرلی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیےگئے بیان میں فواد چوہدری نےلکھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑےمکوڑے سمجھ لیاجائے۔

انہوں نےلکھا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہوجائیں، تحریک کا آغاز کل لاہور،اسلام آباد اور پشاور میں ریلیوں سے ہورہا ہے۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1652536401911529477?s=20
پی ٹی آئی رہنما نےمزید لکھاکہ اس کا نقطۂ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی سے اظہار یکجہتی کیلئے اعتزاز احسن ان کے گھر پہنچ گئے
یاد رہےکہ حکومتی اور پاکستان تحریک انصاف کےنمائندوں کےدرمیان مذاکرات کے حوالے سے 2اہم بیٹھک ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں