اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )وفاقی وزیرِ اطلاعات اور پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ رمضان میں پنجاب، کے پی کے، سندھ اور اسلام آباد میں مفت آٹا فراہم کیاگیا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیےگئے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ کروڑوں غریبوں کو مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمانداری سےمفت آٹا فراہم ہوا۔
انہوں نےکہاکہ وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نےمفت آٹا فراہمی کی خود نگرانی کی۔
رمضان میں پنجاب،خیبرپختونخوا , سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریبوں کو اس مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمان داری سے مفت آٹا فراہم ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے خود نگرانی کی، شہروں کے دورے کرکے جائزہ لیا۔ تاریخی سکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 29, 2023
انہوں نے مزید کہاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہروں کے دورے کرکے جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی معذرت کریں یا ثبوت مہیا کریں، وزیرِ اطلاعات پنجاب
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہاکہ تاریخی اسکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نےدن رات محنت کی جو قابلِ ستائش ہے