لاہور( سٹار ایشیا نیوز )وزیراعظم شہباز شریف ایک ہفتےکےغیرملکی دورے پرلاہور سےبرطانیہ روانہ ہوگئے۔
روانگی سےقبل وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نےمنگل کو کابینہ میں شامل اپنے قریبی ساتھیوں سےاہم مشاورت کی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے میں اپنےوفد کے ہمراہ دورے پر روانہ ہوئےہیں۔
میاں محمد شہباز شریف لاہور سےبراہ راست لندن پہنچیں گےجہاں وہ ہفتےکو برطانوی حکومت کی خصوصی دعوت پر برطانیہ کے بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں اپنے بڑے بھائی میاں محمد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر شام پہنچ گئے
قوی امکان ہےکہ وزیرآعظم شہباز شریف وطن واپسی سےقبل ترکیہ اور سعودی عرب بھی جائیں تاہم اس حوالے سےحتمی پروگرام ابھی سامنےنہیں آیا ہے۔