اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کےمعاون خصوصی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نےالقادر ٹرسٹ کیس کو کرپشن کا سب سےبڑا اسکینڈل قرار دیا ہے۔
پریس کانفرنس کےدوران عطاء اللہ تارڑ نےکہاکہ عمران خان نے458کنال زمین القادر ٹرسٹ کےنام پر لی۔
انہوں نےکہاکہ القادر ٹرسٹ کیس کرپشن کا سب سےبڑا اسکینڈل ہے،عمران خان نےبند لفافے میں کابینہ سے منظوری لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم دھرنا، بلوچستان سے جے یو آئی کے قافلے اسلام آباد روانہ ہوگئے
انہوں نےمزید کہاکہ عمران خان سیاسی مخالفین پر لگائےگئے الزامات ثابت نہیں کر سکے۔