الیکشن میں ہار جیت کے بعد وزیراعظم کا انتخاب ہو گیا ۔شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان منتخب کیا گیا ۔ لیکن ایک معمہ ابھی باقی ہے،معمہ یہ ہے کہ صدر پاکستان کون ہوگا ؟آج یہ حقیقت کھل کر سامنے آئے گی ۔ صدر پاکستان کے لیے دو ناموں پر زیر غور کیا جا رہا ہے ۔پہلا نام آصف علی زرداری اور دوسرا نام محمود خان اچکزئی کا سامنے آیا ۔موجودہ حالات سے واضح نظر آرہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری ہوں گے ۔کیسی سیاست ہے یہ الیکشن کے وقت شور شرابا کیا گیا ،دھاندلی کے الزامات لگائے گئے ،عوام کا مینڈیٹ چوری کرنے کے الزامات لگائے گئے ،لیکن بات صدر کی ہے ۔فرض کریں اگر آصف علی زرداری صدر منتخب ہوتے ہیں تو کیا قانون کی بالا دستی قائم ہو گی یا پہلے کی طرح سیاسی اجارہ داری قائم ہو گی! یاد رکھیں پاکستان کی تاریخ میں جو بھی اقتدار میں آیا، اس نے عوام کا خون چونسا۔مہنگائی کا طوفان برپا کیا گیا ۔ کوئی ان حکمرانوں کے گریبان کیوں نہیں پکڑ سکا ۔عجیب منطق ہے یہ کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نام ہے اس ملک کا ،لیکن جمہوریت کہی گم ہو چکی ہے ۔کیا ریاست پاکستان کا سربراہ اپنے اقتدار کا جائز استعمال کرے گا یا عوام کی جھولی ہمیشہ کے لیے خالی رہے گی ۔
ٍٍ (بلال اسلم) 9مارچ،2024
Load/Hide Comments