رجب طیب اردوان ترکیہ کے دوبارہ صدر منتخب

انقرہ(سٹار ایشیا نیوز)رجب طیب اردوان مسلسل دوسری مرتبہ ترکیہ کےصدرمنتخب ہوگئے۔

سرکاری میڈیا کےمطابق ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل کاکہنا ہےکہ صدر رجب طیب اردوان کو ووٹوں کی گنتی کےدوران52.09فیصد ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل ہے۔

یاد رہےکہ14مئی کو ہونےوالے انتخابات کے دوران کسی بھی جماعت کو50فیصد ووٹ حاصل نہیں ہوئےتھےجس کی وجہ سےووٹنگ کا عمل دوبارہ کیاگیا۔

طیب اردوان کی پیپلز الائنس نے49.52فیصد ووٹ حاصل کیےتھے۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کےمطابق اب تک کے نتائج کےتناظر میں رجب طیب اردوان کو 53.4 فیصد ووٹوں سے برتری حاصل ہے۔

طیب اردوان کی ممکنہ جیت پرانہیں دوست ممالک بشمول پاکستان کی جانب سےمبارکباد ملنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین سے بدسلوکی سے متعلق پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، محسن نقوی
جیت کےبعد اپنے بیان میں صدر رجب طیب اردوان کاکہنا تھاکہ ہم نےاپنی قوم کی حمایت سے صدارتی انتخابات کا دوسرا دورمکمل کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں