اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز) آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےسوئی سدرن اورسوئی ناردرن کیلئےنرخ میں اضافےکی منظوری دے دی ہے۔

اوگرا نےسوئی ناردرن کیلئےگیس کی قیمت میں اوسطاً50فیصد جبکہ سوئی سدرن کیلئےاوسطاً45فیصد اضافےکی منظوری دی ہے۔

سوئی ناردرن کیلئےگیس کی اوسط قیمت415روپے جبکہ سوئی سدرن کیلئے417 روپے23پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافےکی منظوری دی گئی۔

اوگرا نےسوئی ناردرن پراوسط قیمت1ہزار 238 روپے 68پیسےجبکہ سوئی سدرن پراوسط قیمت 1ہزار 350 روپےایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنےکی منظوری دی ہے۔

اوگرا کی طرف سےگیس قیمتوں کیےگئے حالیہ اضافےکا اطلاق یکم جولائی2023ء سےہوگا جبکہ گیس قیمت میں اضافے کاحتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

قانون کےمطابق گیس قیمتوں میں اضافےسے متعلق حتمی فیصلہ45دن میں کرنا لازم ہے،اس دوران اگروفاقی حکومت نےکوئی فیصلہ نہ کیا تو قیمتیں ازخود لاگو ہوجائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: یو اے ای آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ
ذرائع کےمطابق گیس قیمتوں میں اضافہ کرنےکی صورت میں وفاقی حکومت سبسڈی دیناہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں