راگھو چڈھا سے ملاقات کے 5منٹ بعد شادی کا فیصلہ کرلیا تھا، پرینیتی چوپڑا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ ان سے ملاقات کے بعد پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا، یہ سوچے بغیر کے وہ پہلے سے شادی شدہ اور ان کے بچے بھی ہیں۔ 35 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوہر سے تعلقات کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری ملاقات لندن میں ہوئی اور میں نے عمومی طور پر جیسے ہائے کہتے ہیں کہہ کر آگے بڑھ گئی۔ لیکن دوسری بارمیں نے ان سے کہا ناشتے پر ملتے ہیں، ہماری ٹیم کے جو آٹھ دس افراد شامل تھے ہم سب اگلے دن ناشتے پر ملے، مجھے انکے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔ ان کا جو بھی کام تھا اسکا بعد میں پتہ چلا۔ پھر ہم نے ہفتوں نہیں دنوں میں سمجھ لیا کہ ہمیں شادی کرلینی چاہیے۔ واضح رہے کہ پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی 24ستمبر 2024کو ہوئی تھی۔ راگھو چڈھا ایک سیاستدان ہیں اور ان کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔ لیلا پیلس اودھے پور راجستھان میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال، ادیتیا ٹھاکرے، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان، منیش ملہوترا، ہربھجن سنگھ اور ثانیہ مرزا نے شرکت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں