اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز)پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستر پیریز روئز نے کہا ہےکہ پاکستان کو بجٹ پاس کروانے سےپہلے آئی ایم ایف بورڈ کےآخری جائزےکا سامنا ہے، پاکستان کےلیےموجودہ حالات میں یہ اہم بجٹ ہے۔
خبر رساں ادارے سےگفتگو کرتے ہوئے نمائندہ آئی ایم ایف ایستر پیریز روئزنےکہاکہ امید ہے بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف کےمطابق ہوگا۔
آئی ایم ایف نےایکسچینج ریٹ مارکیٹ کو آزادانہ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاشم ڈوگر کا ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان
نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھاکہ بورڈ کےجائزے سےپہلے فنانسنگ کےلئے چھ ارب ڈالر کا فرق ختم کرنا ہوگا،اس مقصد کےلیےمضبوط اور قابل اعتماد فنانسنگ کی ضرورت ہے۔