ہاشم ڈوگر کا ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان

لاہور (سٹار ایشیا نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اورسابق وزیرِ داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنےکا اعلان کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نےکہاکہ سب دوستوں کی مرضی ہےاپنےمستقبل سےمتعلق فیصلےکریں۔

انہوں نےکہاکہ آخری وقت تک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےخلاف ہی سیاست کروں گا۔

ہاشم ڈوگر کاکہنا ہےکہ کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ بھی جہانگیر ترین گروپ میں شامل
یاد رہےکہ ہاشم ڈوگر نےپی ٹی آئی چھوڑنےوالے ارکان پرمشتمل ڈیموکریٹس گروپ بنایاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں