جہانگیر ترین کی پارٹی کے بیشتر لوگ مسافر ہیں، خواجہ محمد آصف

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں جانےوالےزیادہ ترلوگ مسافر ہیں،ان کےحلقوں میں ہمارے پاس مضبوط امیدوارموجود ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے انہوں نےکہاکہ جس امیدوار کےساتھ ووٹ بھی موجود ہوں اس سےبات کی جاسکتی ہے۔

ان کا مزیدکہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی کا خاندان1857ء سےعملیت پسند ہے،پی ٹی آئی بین نہ ہوئی تو اسی سےمقابلہ ہوگا۔

دوسری جانب لیگی رہنما عطا تارڑ نےن لیگ اور ترین گروپ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ظاہر کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تکبّر کے بُت کا ہاؤس آف کارڈز زمیں بوس ہوگیا، مریم اورنگزیب
انہوں نےکہاکہ انتخابی اتحاد کاحتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں