سابق امریکی صدر پر دوسری بار فرد جرم عائد

نیویارک( سٹار ایشیا نیوز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بارفرد جرم عائد کردی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ پرنئی فرد جرم عہدہ ختم ہونےکےبعد خفیہ دستاویز سےمتعلق مبینہ لاپروائی پرعائد کی گئی ہے،وہ منگل کو میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراپنے بیان میں سابق امریکی صدر ٹرمپ نےکہاکہ انہیں فرد جرم سے متعلق آگاہ کیاگیا ہےتاہم یہ مقدمہ افواہوں پر مبنی ہے،وہ بےقصور ہیں۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ٹرمپ کو نیویارک سٹی میں کرمنل کیس کابھی سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وزیر خارجہ کا دورۂ سعودی عرب کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کو فون
یاد رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کےصدارتی امیدواربننےکی دوڑ میں شامل ہیں اورتمام ری پبلکن امیدواروں میں اب بھی سب سےزیادہ مقبول ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں