Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کرے گی

اسلام آباد(سٹار ایشیا نیوز)نئےمالی سال کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاربجٹ تجاویز ایوان میں پیش کریں گے۔

نئے مالی سال کےبجٹ کا حجم14500ارب روپے ہونےکا امکان ہے،ٹیکس وصولیوں کا ہدف9200 ارب،قرض اورسود کی ادائیگیوں کیلئے7300 ارب روپےمختص کیےجائیں گے۔

بجٹ میں1600 ارب سےزائد کےٹیکس وصول کئےجائیں گے،510 ارب کےٹیکس منی بجٹ میں لگائےجاچکےہیں۔

دفاع کیلئے1800 ارب روپےمختص ہوں گے، بجٹ میں1300ارب روپےکی سبسڈی تجویز ہے۔

رپورٹس کےمطابق سب سےزیادہ976ارب روپے سبسڈی پاور کے شعبے کیلئےرکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر پر دوسری بار فرد جرم عائد
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں20فیصد اضافہ کرنےاور کم سےکم اجرت میں اضافےکا بھی امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں