سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

کراچی(سٹار ایشیا نیوز)پاکستان میں بجٹ24-2023 کےاگلے ہی دن سونےکی فی تولہ قیمت میں 2050روپےکی بڑی کمی سامنےآئی ہے۔

گزشتہ روز بجٹ سےقبل سونےکی فی تولہ قیمت میں 2300 روپےکا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیاتھا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق دو ہزار 50 روپےکمی کےبعد ملک میں فی تولہ سونےکا بھاؤ2 لاکھ27 ہزار250روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کےمطابق 10 گرام سونےکا قیمت 1758روپے کم ہوکر ایک لاکھ94 ہزار823روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دفعہ 144 کی خلاف ورزی، اسد عمر کی ضمانت کی توثیق پر فیصلہ محفوظ
اسی طرح عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ چارڈالر کم ہو کر ایک ہزار 9سو 61 ڈالر فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں