دفعہ 144 کی خلاف ورزی، اسد عمر کی ضمانت کی توثیق پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (سٹار ایشیا نیوز) اسلام آباد کی کچہری نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کےرہنما اسد عمر کے لخلاف دفعہ144 کی خلاف وزری کےکیس میں درخواستِ ضمانت توثیق پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

جج سکندر خان نےاسد عمر کی درخواستِ ضمانت توثیق پرفیصلہ محفوظ کیا۔

عدالت نےریمارکس دیتےہوئےکہاکہ19جون کو اسدعمر کی درخواستِ عبوری ضمانت پرفیصلہ سنایا جائےگا۔

سماعت کےدوران وکیلِ صفائی نےاسد عمر کی ضمانت پردلائل دیتےہوئے کہاکہ اسد عمر نےتقریر کی نہ ان کی ویڈیو موجود ہے۔

وکیل نےکہاکہ اسد عمر کےخلاف ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی ریلی میں موجودگی کا ثبوت نہیں،ان کےخلاف جھوٹ پرمبنی مقدمہ بنایاگیا ہے۔

پراسیکیوٹر نےعدالت کو بتایاکہ اسد عمر کےخلاف ناقابلِ ضمانت دفعات مقدمےمیں درج ہیں۔

حکومت یہ بجٹ نہ ہی پیش کرتی تو بہتر تھا،اسدعمر
کچہری میں اسدعمر نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئے کہاکہ پارٹیوں کےفیصلےعوام کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا بجٹ 16 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
انہوں نےکہاکہ حکومت اس بجٹ کےلیےکہہ رہی تھی کہ اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے،حکومت یہ بجٹ نہ ہی پیش کرتی توبہتر تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں