کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز کا بھی ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا.پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ملک خدا بخش نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 15 اگست صبح 6 بجے سے غیر معینہ مدت تک پیٹرول پمپ بند کر دیں گے، پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ ملک بھر کے ڈیلرز کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا، حکومت نے مطالبات نہیں مانے تو پیٹرول پمپس پر کاروبار جاری نہیں رکھ سکیں گے، ڈیلرز نے پیٹرول پر مارجن 8 فیصد ڈیمانڈ کیا ہے۔ملک خدا بخش کا کہنا تھا کہ ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، 14 ہزار ممبرز کا ہم پر دباؤ ہے، اس وقت تک پیٹرول پمپس نہیں کھولیں گے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔چیئرمین واضح کیا کہ حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دی تھی جو پوری ہوگئی ہے، مہلت کے بعد حکومت کو بذریعہ خط مطلع کیا کہ ہم پر 14ہزار ڈیلرز کا پریشر ہے، ہم نے اخلاقیات کے پیش نظر 15 روز قبل ہڑتال واپس لی، ہم سمجھ رہے تھے کہ حکومت سنجیدہ ہے۔
